Khabardar E-News

شہریت قانون کیخلاف جو بات کرے گا زندہ گاڑ دیا جائے کا، BJPرہنما

239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جو یوپی میں کیا وہی حال بنگال کے مسلمانوں کا بھی کریں گے،رکن قومی اسمبلی دلیپ گھوش کی
بی جے پی رہنما نے اترپردیش میں مسلمانوں پر تشدد کا اعتراف کر لیا،بی جے پی رہنما
نئی دہلی (این این آئی) بی جے پی کے لیڈر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ جو بھی شہریت کے قانون کے خلاف بات کرے گا اسے زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ مسلمانوں کا جو حال یوپی میں کیا، وہی بنگال میں بھی کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنما نے اترپردیش میں مسلمانوں پر تشدد کا اعتراف کر لیا، ایک اور بی جے پی وزیر نے کھلی دھمکی دے دی ، یو پی حکومت کے وزیر روگو راج سنگھ نے جلسے کے دورا ن کھلے عام کہا کہ جو بھی شہریت کے قانون کے خلاف بات کرے گا، اس کو زندہ گاڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مخالفین کو پٹخ پٹخ کر ماریں گے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنیوالوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ جو یوپی میں کیا وہی حال بنگال کے مسلمانوں کا بھی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات مغربی بنگال میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، دریں اثنا ء بی جے پی کی اس ریلی کو سرکاری تحفظ دیا گیا، سڑکیں بند کر کے لوگوں کی آمد ورفت روک دی گئی، جس پر لوگوں نے غم وغصے کا اظہار کیا۔

Comments are closed.