بلد ایئربیس پرامریکی فوجیوں کی تعداد صرف پندرہ رہ گئی، عراقی ذرائع
بغداد(این این آئی)عراق کی صلاح الدین گورنری میں قائم امریکی فوجی اڈے پر آٹھ میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صلاح الدین گورنری کے بلدایئربیس پر کئی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عراقی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا سیکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا کہ بلد اڈے پر آٹھ کے توشہ راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عراقی فضائیہ کے ایک اہلکار سمیت متعدد عراقی شہری زخمی ہوگئے۔عراقی سرزمین پر امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد کسی امریکی فوجی اڈے پر یہ تیسرا حملہ ہے ان حملوں کے بعد بلد اڈے سے بیشتر امریکی فوجی نکل گئے تھے۔عراقی فوج کے ذرائع کاکہنا تھا کہ بلد فوجی اڈے پر اب صرف پندرہ امریکی فوجی اور ایک جنگی طیارہ بچا ہے، باقی سب وہاں سے نکل گئے ہیں۔دوسری طرف عراقی سیکیورٹی عہدیداروں نے نشاندہی کی کہ عراقی ایف 16 طیاروں کو چلانے میں مہارت رکھنے والے امریکی مشیروں اور لاک ہیڈ مارٹن اور سال پورٹ کمپنیوں کے 90 فیصد سے زیادہ افراد بلد ایئر بیس سے تاجی اور اربیل فوجی کیمپوں میں واپس چلے گئے۔
Comments are closed.