Khabardar E-News

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بھارتی طالبہ کیلئے نجات دہندہ بن گیا

288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارتی طالبہ اپنا قیمتی بھول گئی، ڈرائیور مدثرنے تلاش کے بعد تمام سامان ورثاء کے حوالے کردیا
دبئی(این این آئی)دبئی کی سرزمین پر ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ایک بھارتی طالبہ کو اس کے اہم ترین دستاویزات جو وہ ٹیکسی میں بھول گئی تھی، وقت پر لوٹا کر اس کے لئے نجات دہندہ بن گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے دبئی میں راشیل روز نامی بھارتی لڑکی برطانیہ سے چھٹیاں گزارنے دبئی اپنے والدین کے پاس آئی ہوئی تھی، وہ اپنی سالگرہ منانے دوستوں کے ساتھ باہر گئی اور ایک ٹیکسی میں اپنا پرس بھول گئی۔جس ٹیکسی میں راشیل نے سفر کیا تھا اس کا ڈرائیور مدثر خادم نامی پاکستانی تھا۔کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد مدثر نے راشیل کا پرس اسے واپس لوٹا دیا جس میں راشیل کا برطانیہ کا ویزا بھی موجود تھا راشیل روز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھی اور جلدی میں اپنا پرس ٹیکسی میں ہی بھو ل گئی تھی جس میں اس کا برطانیہ کا ویزا سمیت وہاں کی رہائش کا پرمٹ کارڈ اسٹوڈنٹ ویزا ، امارات کا سٹیزن شپ کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ہیلتھ انشورنس کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور 10 ہزار سے زائد دیگر ممالک کی کرنسی شامل تھی ۔راشیل کا کہنا تھا کہ اپنے اتنے قیمتی کاغذات کھو دینا بہت بڑ ی پریشانی کی بات تھی، ان کاغذات کی میرے پاس کوئی کاپی بھی نہیں تھی اور اس بھول پر میرے گھر والے بھی نہایت پریشان اور مجھ سے ناراض تھے۔

Comments are closed.