Khabardar E-News

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی

207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا ، چیئر مین پی سی بی احسان مانی
لاہور(این این آئی)بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے۔بدر منظور خان نے بتایا کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اوریہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔بدر منظو خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈسے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ مینجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔

Comments are closed.