Khabardar E-News

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ،قومی کرکٹر ز کی واپسی کا امکان

252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور، ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو واپس بلائے جانیکا امکان ہے جبکہ پی سی بی حالیہ معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں بھی لے جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے مشرق وسطی کی حالیہ کشیدگی کو جواز بنا کر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔گزشتہ روز بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بتایا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا سکتے ہیں اور انکی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔ د رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔بی سی بی نے ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش کی تھی ۔

Comments are closed.