شادی اسی شرط پر کی تھی کہ گولڈ میڈل جیت کرلائیں گے،اہلیہ انعام بٹ
ملتان (اسپورٹس نیوز) پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ اولمپکس تک رسائی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈل جیتیں۔انعام بٹ کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، اُنہوں نے بتایا کہ شادی اسی شرط پر کی تھی کہ گولڈ میڈل جیت کرلائیں گے۔ پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ نے کہا ہے کہ ان کی خواہش پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنا ہے، وہ سخت محنت کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اولمپک کے لیے بھی کوالیفائی کریں۔انعام بٹ کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، اُنہوں نے بتایا کہ شادی اسی شرط پر کی تھی کہ گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ نے کہا کہ پہلی ترجیح پاکستان کے لیے کھیلنا ہوتا ہے، 2010ء میں کامن ویلتھ گیمز سے ہونے والا آغاز آگے بڑھتے بڑھتے تین مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے تک پہنچ چکا ہے۔
Prev Post
Comments are closed.