تہران (اسپورٹس نیوز) اولمپکس کھیلوں میں میڈل جیتنے والی ایران کی واحد خاتون ایتھلیٹ نے ناقابل یقین حالات کی وجہ سے ملک چھوڑ دیا۔کیمیا علی زادے نامی خاتون ایتھلیٹ اولمپکس کھیلوں میں ملک کے لیے ایوارڈ جیتنے والی ایران کی اب تک کی پہلی اور واحد خاتون ہیں۔انہوں نے 2016 میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقد اولمپکس میں ٹائی کوانڈو کراٹے میں میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔کیمیا علی زادے نے ریو اولمپکس میں اگرچہ کانسی کا تمغہ جیتا تھا تاہم وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایرانی خاتون تھیں اور اب تک ان کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔کیمیا علی زادے گزشتہ کچھ عرصے سے لاپتہ تھیں اور ان کی مبینہ گمشدگی کی چہ مگوئیاں تھیں تاہم 12 جنوری 2020 کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ملک کو چھوڑنے کی تصدیق کردی۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے بتایا کہ کیمیا علی زادے نے 12 جنوری کو مقامی زبان میں شیئر کردہ پوسٹ کے ذریعے ملک چھوڑجانے کی تصدیق کی۔
Comments are closed.