Khabardar E-News

وزیراعظم کی ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری

247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر : رضوان طاہر چوہان

وزیراعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنرمند پاکستان پروگرام30ارب روپے کا پروگرام ہے جس کے تحت پانچ لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس پروگرام کے تحت انہیں تعلیم اور ہنر فراہم کریں گے جس سے وہ ملک کو سپر پاور بنانے میں کردار ادا کریں گے مدارس کے طلباء کو بھی قومی دھارے میں لانے کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں انہوںنے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ہند مند بنانے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کا پراگرام شروع کیا ہے ۔ اس پروگرام کے مطابق آئندہ 4 سال کے لئے 30 ارب روپے پر محیط ہنر مند نوجوان پروگرام کا اجراء کر دیا گیا ۔ہنر مند نوجوان پروگرام کا پہلا مرحلہ20 ماہ پر مشتمل ہو گا اور پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا ہے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر سیکھایا جائے گا۔ 50 ہزار نوجوانوں کوجدید علوم آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبوٹکس، کلا ؤڈ کمپیوٹنگ سیکھائی جائیں گی۔ 50 ہزار نوجوانوں کو رسمی شعبوں میں آٹو مکینک، پلمبر کی تربیت دی جائے گی۔ جبکہ 20 ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔وزیراعظم نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری دے دی، منصوبے کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، ۔اس سال نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی اس سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ہے۔تربیت کے بعد نوجوانوں کو روز گار کے یکساں مواقع میسر ہوں گے ۔یقیناًاس پروگرام سے معاشی مسائل حل ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کے لیے امیدکی ایک کرن ہیں ۔ اس پروگرام سے وزیر اعظم عمران خان نوجوان نسل کی ہمدردیاںاور محبت سمیٹنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کا مقصد خسارے کا شکار یونٹس کی بحالی سے روزگار پیدا کرنا ہے، اقدام سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔ ادھر وزیراعظم نے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم دنیا کے لئے مثالی کردار ادا کرے گااور قیادت کرے گا۔ ہمارے ملک کا ایک مسئلہ یہ بھی رہا ہے کہ مواقع نہ ملنے سے چھوٹا طبقہ پیچھے رہ گیا۔ماضی میں دوسروں کی جنگیں لڑکر بہت نقصان اٹھایا ‘اب پاکستان کسی کی جنگ میں شریک نہیں ہو گا اور یہ وہ ملک بنے گا جولوگوں کو متحد اور امن قائم کرے گا ۔ہم پوری کوشش کریں گے کہ ایران اور سعودیہ میں دوستی کرائیں۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ عوام مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔سال2019مشکلات کا سال تھا تاہم سال 2020 پاکستان کے اٹھنے کا سال ہے اس سال نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی اس سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ہے جس کے تحت تنخواہ دار طبقے کو مکان تعمیر کرنے کے لئے بینک سے قرضے دیئے جائیں گے تاکہ کوئی بھی شخص چھت سے محروم نہ رہے۔پاکستان مشکلات سے نکل رہاہے اور ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہے انسان پر برا وقت اصلاح کے لئے آتا ہے مالی وسائل میں بہتری کے ساتھ غریبوں کی فلاح کیلئے فنڈز مزید بڑھائے جائیں گے وزیراعظم عمران خان اپنے دل میں غریبوں کا درد رکھنے والے عظیم لیڈر ہیں ۔وہ عوام کے حالات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.