کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افرا د جاںبحق ہوگئے،شدید برف باری کے باعث کوئٹہ ائیرپورٹ پرپی آئی اے کاطیارہ زمین میں دھنس گیا،ژوب میں دو افراد جاںبحق
کا ن مہترزئی میں قومی شاہراہ پر برف جمنے کے بعد 200سے زائد مسافر کوچز اور چھوٹی مسافر گاڑیاں پھنس گئیں گاڑیوں میں تیل ختم ہوگیامسافروں کوخوراک کی قلت کاسامنا، کوئٹہ کا پنجاب اور خیبر پختوا سے رابطہ منقطع ،
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں 3روز کے دوران بارشوں برفباری کے باعث 19افراد جاں بحق28 زخمی ہو گئے ، برفباری کے سبب کوئٹہ کا اندرون ملک سے رابطہ منقطع کئی پروازین منسوخ ہو گئیں،گیس اور بجلی نہ ہونے کے باعث شدید سردی میں شہری مختلف مسائل سے دوچار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچا دی کوئٹہ ،ژوب ، پشین ،چمن ، قلعہ سیف اللہ ، شیرانی اور خضدار میں مکانات کی چھتیں گرنے ، گیس لیکیج اور قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میںبچوں اور خواتین سمیت 19افراد جاں بحق ،28 زخمی ہوگئے ، کوئٹہ میں بجلی کے20 فیڈرٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے تو دوسری طرف گیس بھی غائب ہے جس نے شدید سردی میں شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے اور عوام لکڑی اور کوئلہ جلاکر سردی کی شدت کو کم کرنے میں مصروف ہیں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں تو ہر جگہ قلفی جم گئی شہری مزید نقصان سے بچنے کے لئے گھر کی چھتوں اور سڑکوں سے برف صاف کرتے رہے۔برفباری کے سبب کوئٹہ کا اندرون ملک سے رابطہ کئی گھنٹوں تک معطل رہا ، کئی پروازیں منسوخ ، کوئٹہ ائیر پورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر گیا عام شہری اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر پریشانی سے دوچار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں2 ، کوئٹہ 1 فٹ ،ژوب میں 9 انچ برف پڑی جبکہ اورماڑہ 40 ، خضدار، پشین 20، بارکھان 17،جیوانی میں 14ملی میٹر بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرات منفی 6، ژوب اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا بارش اور برف برسانے والا سسٹم توبلوچستان سے نکل چکا لیکن سردی کی شدت بڑھے گی اور درجہ حرارت مزید کم ہونے کا خدشہ ہےعلاوہ اذیںژوب کے علاقے نیو ناصر آباد میں کمرے کی چھت گر سے ماں بیٹا جاں بحق ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق ژوب میں شدید بارش و برف باری کے باعث نیو ناصر اباد میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ریسکیو حکام نے لاشیں ملبے سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دیں مرنے والوں میں 45سالہ خاتون نیکو بی بی اور تین سالہ بچہ اول خان شامل ہیں ژوب میں دو دن میں برفباری سے چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی واقعات میں 3افراد زخمی بھی ہوئےدریں اثناءکوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں گھر میں گیس لیکج سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق نیو سرہاب کے علاقے میں گھر میں گیس بھر جانے سے ماں باپ اور تین بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کی گئیں اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی، رواں ماہ کے دوران کوئٹہ میں گیس لیکج سے ہونے والے تین واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ادھرکوئٹہ میں شدید برف باری کے بعد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا جہاز رن وے پر پھنس گیا۔ فلائیٹ پی کے 363 کو صبح 5 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانا تھا تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ ایئر پورٹ کے رن وے پر پڑی برف میں پی آئی اے کا جہاز پھنس گیا، جس کے باعث پی کے 363 کی فلائٹ کراچی کیلئے روانہ نہ ہوسکی، فلائیٹ کو صبح 5 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانا تھا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق ایسے موسم میں ڈی آئسنگ کی ضرورت پڑتی ہے جو کوئٹہ ایئرپورٹ کے پاس مہیا نہیں۔۔تاہم اب رن وے کو کلئیر کر دیا گیا جبکہ پرواز سہ پہر 3 بجے روانہ کر دی گئی علاوہ اذیںبلوچستان کے علاقے کا ن مہترزئی میں قومی شاہراہ پر برف جمنے کے بعد 200سے زائد مسافر کوچز اور چھوٹی مسافر گاڑیاں پھنس گئے کوئٹہ کا پنجاب اور خیبر پختوا سے رابطہ منقطع لورالائی سے کوئٹہ سپورٹس ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بھی پھنس گئے انتظامیہ کی جانب سے پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پھنسے افراد میں زیاد ہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں لیویز حکام کے مطابق پیر کی شام کان مہترزئی کے مقام پر یخ بستہ ہوائیں چلنے سے کوئٹہ ژوب،کوئٹہ لورالائی قومی شاہراہ پر برف جمنے کے بعد قومی شاہراہ بند ہوگئی اور کئی گاڑیاں پھسلنے کی وجہ سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئی کان مہترزئی پر 200سے زائد مسافر کوچز چھوٹی مسافر گاڑیاں صبح سے پھنسی ہوئی ہیں لیویزحکام نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ کان مہترزئی کے مقام پر قومی شاہراہ پر برف جمنے کے باعث گاڑیوں کے چلنے کے قابل نہیں ہے تاہم اس کے باوجود مسافروں اور لوگوں نے سفر شروع کیا مسافر گاڑیوں میں 40سے 50کے قریب شیر خوار بچے ،خواتین اور بزرگ بھی موجود ہیں ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے بتا یا کہ انتظامیہ کی طرف سے آگاہ کر دیاگیا تھا کہ شدید برفباری کے باعث راستے بند ہیں تاہم اس کے باوجود لوگوں نے اس طرف توجہ نہیں دی انہوں نے بتا یا کہ امید ہے متاثرہ مسافروں کو کلیوں تک پہنچا یا جائے گا اور ان کیلئے تمام انتظامات کردیئے جائینگے تاہم کان مہترزئی زیارت اور دیگر علاقوں میں تین دن سے جاری برفباری تھم گئی تاہم ان علاقوں میں تین سے چار فٹ برف پڑ چکی ہے تاہم مسافروں کے پاس کھانے پینے کی ایشاءبھی ختم ہورہی ہے گاڑیوں میں ڈیزل وپٹرول بھی ختم ہورہا ہے واپس جانے کا بھی راستہ نہیں ہے تاہم علاقے کے لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو کھانافراہم کردیا گیا ۔
Comments are closed.