گوادر کے ماہی گیروں کے نقصانات کے ازالے کےلئےحکومت نے یقین دہانی کرائی ہے مگر تاحال کوئی عملی کام شروع نہیں کیا،
مجھے لسبیلہ گوادر کی عوام نے منتخب کیا ہے گوادر اور پسنی کے ماہیگیروں کے کچھ اسکیمات ہیں جو اگر ہوجائیں تو انکو کافی آسانی ملے گی
حب(اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ماہیگیروں کے نقصانات کے ازالے کیلے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے مگر تاحال کوئی عملی کام شروع نہیں کیا جب تک کوئی کام زمین پر شروع نہ ہو تو صرف یقین دہانی سے عوام کو کیسے مطمئن کریں پچھلے دنوں اسمبلی کے اجلاس میں میں گوادر میں حالیہ سمندری طوفان سے مقامی ماہیگیروں کو کافی مالی نقصان کا مسئلہ اٹھایا تھا جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے گوادر کے مقامی ماہیگیروں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ابھی تک کوئی عملی اقدام شروع نہیں کیا گیا. انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وعدے کیے جارہے ہیں لیکن میں انکو بتادیا ہے کہ مجھے لسبیلہ گوادر کی عوام نے منتخب کیا ہے گوادر اور پسنی کے ماہیگیروں کے کچھ اسکیمات ہیں جو اگر ہوجائیں تو انکو کافی آسانی ملے گی جیسے پسنی فش ہاربر ہے گوادر میں بریک واٹر اور کچھ پلیں ہیں یہ کام ہوجائیں مگر کہہ رہے ہیں لیکن ظاہر ڈیڑھ سال ہوگیا ہے زمین پر کچھ نہیں ہے تو لوگ پوچھیں گے کہ اتنے عرصے میں کچھ نہیں ہوا تو اگر زمین پر کام شروع کیا جائے تو وقت تو لگے گا تکمیل میں لیکن اسد عمر نے یقین تو دلایا ہے مجھے امید ہے وہ اپنے یقین دہانی پر جلد عمل درآمد کرائیں گے۔
Comments are closed.