بلوچستان کے مسائل کی ذمہ داروفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں بھی ہیں بلوچستان کو دیانت دار قیادت ہی حقوق دے سکتے ہیںحکومت ناکام ہوچکی ہے
بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت اور روزگارکے وسہولتیں میسر نہیں آج بھی بلوچستان میں بعض جگہوں پر جانور اور انسان ایک جوہڑسے پانی پینے پر مجبور ہیں
کوئٹہ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ملکی تاریخ کے اہم موقع پر درست سمت میں کھڑے ہو کر اصولوں کا ساتھ دیابلوچستان کے مسائل کے ذمہ داروفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں بھی ہیں ۔بلوچستان کو دیانت دار قیادت ہی حقوق دے سکتے ہیں جماعت اسلامی بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے بے یقینی ،مہنگائی ،بے روزگاری ختم کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ۔حکمران بلوچستان کے عوام کیساتھ عدل وانصاف کارویہ رکھیں بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت اور روزگارکے وسہولتیں میسر نہیں آج بھی بلوچستان میں بعض جگہوں پر جانور اور انسان ایک جوہڑسے پانی پینے پر مجبور ہیں ۔بلوچستان کے وسائل اجاگر نہ کرنے کے ذمہ داروفاقی جماعتیں اور نیشنل میڈیا ہے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور حل کرنے کیلئے سب کو ملکر جدوجہد کرنی چاہیے حکومتوں کی نااہلی ،صوبے میں باربار حکومت میں رہنے والوں کی وجہ سے بلوچستان ملک کااب بھی پسماندہ ترین صوبہ ہے جماعت اسلامی نے ہر فورم پر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور حل کی کوششیں کی ہیں سینٹ میں بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے میں جماعت اسلامی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ مرکز اسلامی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراءڈاکٹر عطاءالرحمان ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،جمیل احمدمشوانی ،حافظ خالدالرحمان شاہوانی ودیگر بھی موجود تھے ۔ سینٹرسراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کو حقوق سے محروم رکھ کر پاکستان کو کمزور کیا گیا۔وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیااور ایسی قیادت مسلط کی جس نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے اور میرٹ کی دھجیاں بکھیریں۔ سوئی گیس ملک کے ہر کونے تک پہنچ گئی ہے مگر جہاں سے یہ گیس نکل رہی ہے وہاں کے سینکڑوں علاقے آج بھی اس سے محروم ہیں۔ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج پر بھی عملدرآمدنہیں ہوا، حکمرانوں نے معافیاں تو مانگیں مگر آج تک اپنا کوئی وعدہ پورانہیں کیا۔ بلوچستان کے ہزاروں لاپتہ افراد کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل رہا۔جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت ہر جگہ آواز اٹھائے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جسے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ۔بلوچستان کی پسماندگی اور چاروں طرف پھیلی ہوئی غربت کو دیکھ کر یہاں کے عوام کی محرومیوں پر دل کڑھتا ہے مگر وفاقی و صوبائی حکومتوں نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی
Comments are closed.