Khabardar E-News

شہید بازمحمد کاکڑ فاونڈیشن فروغ علم کےلیےکاوش جاری رکھیں گے- ڈاکٹرلعل

244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.


کوئٹہ ( خبردار دیسک ) شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کے چیئر مین جناب ڈاکٹر لال محمد کاکڑ جو شہید باز محمد کاکڑ کے بھائی اور آرتھوپیڈک سرجن ہے جناب لعل محمد کاکڑ شہداء 8اگست ڈیجیٹل لائبریری جو پچھلے پانچ سالوں سے شہر کوئٹہ میں ایک فعال ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے اور کوئٹہ شہر کا ایک منفرد ادارہ ہے

ڈاکٹر لعل محمد کاکڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے پچھلے سال ژوب Imperialپبلک لائبر یری کا افتتاح کیا گیا جو ژوب کی پہلی پبلک لائبر یری تھی اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں لائبر یر یوں کے قیام میں مصروف عمل رہی ہے جس میں نواں کلی کوئٹہ میں مولا داد میموریل لائبر یری کا قیام اور افتتاح کیا گیا
اس کے بعد کچلاک شہر کے اندر اخوت پبلک لائبر یری کا افتتاح کیا جو کچلاک شہر کے نوجوان نسل کے لئے ایک سال کی سخت کاوشوں کے بعد شروع کی جس میں نوجوان ساتھی سابق اسسٹنٹ کمشنر اوید بھٹی حمزہ خان کاکڑ اخوت فاؤنڈیشن کے چیئر مین امجد ثاقب اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے بنائی گئی جو قابل فخر اور اعزاز کی بات ہے

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ بحثیت مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کچلاک کے نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور خوب داد بھی دی شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن اور لائبریری کی طرف سے تین سو مختلف زبانوں کے کتابیں دی گئیں جس کی لاگت ایک لاکھ پچاس ہزار تھی اور مزید ہر قسم کے تعاون کا بھی اعلان کیا اور شہداء 8اگست کی یاد میں خطاب کیا اور فاؤنڈیشن کی تفصیلات پیش کیں
انہوں نے کہا کہ کتاب دوستی ہی زندگی ہے۔لائبریریاں بناؤ نسلیں بچاؤ کے سلوگن کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنے خطاب میں مزید کہا علمی اور ترقی یافتہ معاشرہ کتاب کو دوست بنا کر ترقی کرتا ہے

تقریب میں شریک تمام شرکاء نے لائبر یریاں بناؤ نسلیں بچاو تحریک کو سراہتے ہوئے مزید پیشرفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے
مہمانوں میں شامل سوشل اور ورکران لائن بانی جناب ضیاء کاکڑ بلوچستان یونیورسٹی آئی آرڈ پارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹرفدا محمد بازئی،امان اللہ کاکڑ،جہانگیر خان محمد نبی خلجی،سمع اللہ،عزیز اللہ کاکڑ،حمزہ کاکڑ اور شہداء اٹھ اگست ڈیجیٹل لائبریری اور فاؤنڈیشن کی ٹیم بھی ہمراہ تھے اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ سے کلیم اللہ کاکڑ بھی موجود تھے

لائبر یری کے افتتاح کے بعد مولوی عبدالحمید صاحب کی خصوصی دعوت پر نزدیک ایک دینی مدرسے کا بھی دورہ کیا جہاں اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ سائنسی علوم مختلف زبانیں سیکھائی جاتی ہیں تمام تر لیول کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر لعل نے مدرسے منتظمین کو خوب داد دی آخر میں تمام مہمانوں اور طلباء کا شکر یہ ادا کیا

Comments are closed.