Khabardar E-News

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کی احتجاجی ریلی ،پولیس الرٹ اور سڑکوں کی بندش

145

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) بلوچسستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو انہوں نے ایک ریلی نکالی جنہوں نے وزیراعلی ہاوس کی جانب جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا ہے
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب کوئٹہ میں گرفتار15 ڈاکٹروں کی رہائی کے لیے احتجاج جاری ہے اور پیر کو انہوں نے سول ہسپتال سے ایک ریلی نکالی جس میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی – ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھاے تھے اور وزیراعلی ہاوس جانے کےلیے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی
تاہم پولیس نے انہیں انسکمب روڈ پر روک لیا جہاں پر ینگ ڈاکٹرزاور پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد دھرنا شروع ہوا اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز نے ایک بارپھرمطالبہ کیا کہ گرفتار ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات لیکر انہیں فوری طور پر رہا کیا جاے
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے جہنوں نے وزیراعلی جانے والے راستے کو نہ صرف عام لوگوں بند کردیا بلکہ ڈاکٹروں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی کے بعد حالات کشیدہ ہیں –

ریڈ زون کی بندش کے باعث شہر میں آج ایک بارپھر ٹرئفک کا نظام درہم برہم ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ محمد زوہیب کا کہنا ہے کہ کسی کو احتجاجا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہں دی جاے گی اور اگرزبردستی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو گرفتاریوں کو عمل میں لایا جاے گا
واضع رہے کہ کوئٹہ پولیس نے 27 نومبر کو کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنے کے دوران 19 افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں 15 ینگ ڈاکٹرز بھی شامل ہین جنہیں کوئٹہ کے مقامی عدالت نے ٹرئفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں جیل منتقل کرنے کا حکم دیاتھا –

پولیس جوانوں کی جانب سے اللہ اکبر نعرہ تکبیر بلند کیا گیا پولیس اعلیٰ افسران اور ینگ ڈاکٹرز میں مزاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز ریڈزون جانے سے دستبردار ہوگئی جسکے بعد ینگ ڈاکٹرز جناح روڈ منان چوک سے ہوتے ہوئے سول ہسپتال پہنچی ج
ہاں ریلی اختتام پزیز ہوگئی قائمقام صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اللہ اکبر کے بعرے بلند کرنا سمجھ دے بالاتر تھا کیا ہم۔ہندوستان یا اسرائیل سے آئیں ہوئے ہیں ریڈزون جانے اورایمرجسنی سروسز بند کرنے بارے فیصلہ کورکمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا ینگ ڈاکٹرز ریلی کے باعث شہر میؑ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی

Comments are closed.