Khabardar E-News

چمن: پاک افغان سرحد پر تجارت اور آمد رفت کےلیے دن کا دورانیہ بڑھانے پر اتفاق

130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن( سید سردار محمد خوندئ)چمن پاک افغان بارڈر آمد رفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے اوقات میں مزید اضافہ کر دیا گیا گزشتہ روز چمن ضلع کے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ضلع چمن کے مقامی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چمن پاک افغان بارڈر آمد رفت جو پہلے چھ گھنٹے تک تھی اس کی اوقات بڑھا کر صبح اٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ہوگئ اور تجارتی سرگرمیاں جو پہلے صرف دس گھنٹے تک تھی اس کی اوقات بڑھا کر بارہ گھنٹے تک کردی گئی
اس اسی طرح انہوں نے مذید کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان کے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کردیں
کندھار سپین بولدک کے عوام تذکرہ اور دیگر افغان باشندے پاسپورٹ سے پاکستان آسکتے ہیں
مریضوں کے لیے راستے میں کوئی مشکلات نہیں ہوگا چمن ضلع کے عوام شناختی کارڈ پر اپنا آمد رفت کرسکتا ہے اور چمن عوام کے لیے علیحدہ راستہ بنایا جائے گا

Comments are closed.