Khabardar E-News

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس وین پر دھماکہ 3 افراد زخمی

166

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پہلے اسٹاپ پر ہفتہ کے روز ااس وقت ایک زور دار دھماکہ ہوا جب بازار میں لوگوں کا ہجوم تھا – دھماکے کے فورا بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنیچی اور تحقیقات شروع کردی –
پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ایک سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں اس وقت ہوا جب وہاں سے پولیس وین گذر رہی تھی تاہم خوش قسمتی سے دھماکے سے پولیس وین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے
پولیس کے مطابق دھماکہ نا معلوم افراد کی جانب سے موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے ہوا ہے – تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی ہے
دھماکہ میں تین افراد زخمی ہوے ہیں جنہیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کی حالت بہتربتائی ہے-
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم جاے وقوعہ پر پہن چکی ہے اور مذید تحقیقات کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے –
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی نواں کلی پہلا سٹاپ کوئٹہ پر ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستاننے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرینگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ہے ۔

Comments are closed.