کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے رکھنی کسٹم کی سمگلنگ کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانے والی نان کسٹم پیڈ اشیا بڑے پیمانے پر ضبط کر لی گئی بلوچستان اور پنجاب کے بارڈر پر پیاز چمڑے کے ٹرکوں کے نیچے لوڈ کی گئی اشیا اتاری جارہی ہیں اتاری جانے والی اشیا میں ویلڈنگ راڈ گاڑیوں کے ٹائر سگریٹ چھالیہ پان پراگ سولر انویرٹر اور دیگر نان کسٹم پیڈ اشیا کی بڑی تعداد شامل ہے –
بارکھا ن سے خبردار نیوز کے نامہ نگار حیات خان کے مطابق کلکٹر کسٹم کوئٹہ عرفان جاوید ایڈیشنل کلکٹر کسٹم عمر شفیق اور اسسٹینٹ کلکٹر یوسف مری کی ہدایت پر کسٹم حکام رکھنی انسپکٹر رحمت اللہ رسول بخش بگٹی و دیگر حکام کی سربراہی میں بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانے والی اشیا کو سمگل کرنے سے روکا جارہا ہے
دوران چیکنگ بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانے والی نان کسٹم اشیا جن میں ویلڈنگ راڈ بھاری گاڑیوں کے ٹائر غیر ملکی سگریٹ چھالیہ پان پراگ سولر انویرٹر و دیگر غیر ملکی اشیا کی بڑی تعداد شامل ہے
اسسٹنٹ کلکٹر یوسف مری نے بتایا ہے کہ بلوچستان سے پنحاب جانے والے مختلف ٹرکز کو روک کر انکی تلاشی کے دوران یہ اشیا برآمد کی گئی ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ان تمام نان کسٹم پیڈ اشیا کو مکمل طور پر بند کر رہے ہیں تاکہ غیر ملکی اشیا کی سمگلنگ ختم ہو سکے کئی ٹرک سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ راڈ بڑی گاڑیوں کے ٹائرز چھالیہ پان پراگ سگریٹس برآمد کر لئے گئے ہیں اور مزید بھی کاروائیاں جاری ہیں
جبکہ سمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کو بھی کسٹم حکام اپنی تحویل میں لے رہے ہیں کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ سامان کی مالیت کروڑوں ہے جبکہ رکھنی کسٹم حکام کے مطابق رکھنی کسٹم اہلکاروں کی مسلسل کاروائیوں سے سمگلنگ کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے
جبکہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جس میں ملکی اکنامی میں بھی بہتری آئے گی جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ سمگلروں کو کسی بھی قسم کی سمگلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
اگر کسٹم کے کسی ملازم نے لاپروائی برتی تو اس کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی.
Comments are closed.