Khabardar E-News

گوادر میں چاینی انجیئرز کے قافلے پر حملہ، 2 عسکریت پسند جان بحق

154

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کےساحلی شہر گوادر میں ایک حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں دو  عسکریت

پسند ہلاک جبکہ سیکورتی کے تین زخمی ہو گئے۔

ریڈیوپاکستان  نے فوج کے تعلقات عامہ کے دفتر (آئی ایس پی آر) کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 13 اگست کو گوادر میں “سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ” ہوئی۔
جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ سیکورٹی کے تین اہلکار زخمی ہوے ہیں
گوادر کے مقامی صحافیوں کے مطابق عسکریت پسندوں نے “چینی انجینئرز کے قافلے پر حملہ کیا” جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی جو کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔

تاہم سیکورٹی فورسز نے چینی انجینئرز کو محفوظ مقام پر متقل کیا جس کے باعث انہیں حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جھڑپ میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔
کالعدم بلوچ لیبریشن آرمی نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوے سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانے کا دعوئی کیا ہے
حملے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سنیٹرسرفراز بگٹی نے کوادر حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوےحکومت سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.