Khabardar E-News

بارکھان میں بارودی سرنگ سے دھماکہ ،مری قبیلے کے 2 افراد جانبحق

90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز )‌ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو ے

تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی۔

کوئٹہ سے 490 کلومیٹر دور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقے بارکھان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث 2

افراد جاں بحق ہوگئے۔

بارکھان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دھماکا آج صبح اس وقت ہوا جب بارکھان سے 13 کلومیٹر دور

ہن ندی کے قریب دو افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

دھماکہ کے بعد لیویز اور ایف سی جاے وقوعہ کے مقام پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں

لے کر مقامی اسپتال پہنچایا۔

لیویز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ کسی نے زمین کے نیچے بارودی سرنگ چھپا رکھی ہے

جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

لیکن آخری اطلاع تک لیویز نے کسی کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری

قبول کی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کا بارکھان علاقہ صوبے کے ان حصوں میں سے ایک ہے جہاں گزشتہ

2 دہائیوں سے نہ صرف سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے بلکہ بعض اوقات اس قسم کی واقعات بھی ہوتے

ہیں جس میں سے اکثر واقعات کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں ۔

Comments are closed.