Khabardar E-News

مسلم باغ: کلیئرنس آپریشن میں ایک شہری،6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سیکورٹی فورسز نے نامعلوم مسلح افراد کے

خلاف آپریشن مکمل کرلیا اور ایف سی کمپائونڈ مسلم باغ کو کلیئر کردیا

سیکورٹی فورسز نے آپریشن اس کے بعد شروع کیا جب 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب 6 نامعلوم مسلح

افراد مسلم باغ ایف سی کمپاونڈ میں ہوئے

جس کے بعد مسلسل کئی گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کے روز جار ی ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس

آپریشن میں یرغمالیوں کو بحفظات بچانا شامل تھا

کیونکہ کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے تین خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا،جبکہ دہشت گردوں

نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا،

بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہیدجبکہ ایک خاتون سمیت

6 افراد زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کمپائونڈ میں موجود تمام 6

دہشتگرد ہلاک اور ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا

بیان کے مطابق دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے

لیے آپریشن جاری رہے گااس کے علاوہ فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ

کرنے کی کوششیں ناکام بنائے گی

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی چ چیک

پوسٹ پر حملہ کیا

آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی

فائرنگ6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار مین اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ

برآمد کر لیا گیا

جس کےبعد سیکیورٹی فورسز کا ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے

آپریشن جاری ہے

Comments are closed.