Khabardar E-News

ایف سی اور سیلانی ٹرسٹ کا بارکھان میں فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان ( حیات خان کھتران سے ) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا سیلانی آٸی ٹرسٹ کے اشتراک سے بارکھان

میں تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علاقےسے بڑی تعداد میں لوگ شرکت

کررہے ہیں

آٸی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی خصوصی ہدایات پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سیلانی آئی ٹرسٹ کی

جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بارکھان ضلع بارکھان میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

افتتاحی تقریب میں ایف سی حکام، سول انتظامیہ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین نے شرکت کی ۔

فری سرجیکل آئی کیمپ میں ماہر امراض چشم کی جانب سے 13 سے 15 مئی تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال

بارکھان میں مریضوں کا فری معائنہ، آپریشن، لینز، ادویات اور چشمے فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

فری سرجیکل آئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے آرہے ہیں ۔ جہاں او پی ڈی میں

روزانہ کی بنیاد پر 400 سے زائد مریضوں کامعائنہ کیا جائے گا-

دوردراز علاقوں سے کیمپ کا دورہ کرنے والے مریضوں کو فرنٹیئر کور کی جانب سے کھانا اور چائے بھی

بارکھان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مریضوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) اور سیلانی آئی ٹرسٹ

کے اشتراک سے منعقد فری آئی کیمپ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی جذبہ خیرسگالی کا

شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.