کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے لیے
سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے
پنجگور سے خبردار نیوز کے نامہ نگار وحید بلوچ کے مطابق پنجگور میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں
امیدواروں کی حتمی فہرستیں آر او دفاتر میں آویزاں کر دی گئیں،
بلوچستان : بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرستیں آویزاں
ضلع پنجگور 1 میونسپل کارپوریشن 2 میوںسپل کمیٹی اور 20 یونین کونسل پر مشتمل ہے
میونسپل کارپوریشن چتکان۔ خدابادان تارافیس اور سوردو کے شہری علاقوں پر مشتمل ہے چتکان خدابادان میں
کل 27 وارڈز اور کل ابادی 106610 ہے
ووٹروں کی تعداد 32547 مرد ووٹرز 17565 خواتین 14982 پولنگ اسٹیشن 11 امیدوار بلامقبلہ اور 16
امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے
میونسپل کمیٹی تسپ تسپ بازار، توحید اباد تسپ،نوک اباد تسپ، سریقلات تسپ پر مشتمل ہے
جہاں کل 14 وارڈز پر مشتمل ہے میونسپل کمیٹی تسپ کی کل ابادی 36778 مرد ووٹرز 6464 خواتین ووٹرز
9138 کل ووٹرز 13602 پولنگ اسٹیشن 9 امیدوار بلامقابلہ منتخب اور 5 وارڈز پر مقابلہ ہے
میونسپل کمیٹی وشبود کی کل ابادی۔30122 میونسپل کمیٹی وشبود قاضی اباد، ملک اباد ، محلہ چاکراباد پر
مشتمل ہے۔
میونسپل کمیٹی وشبود کے مرد ووٹرز 4604 خواتین ووٹرز 3845 کل ووٹرز۔ 8449 پولنگ اسٹیشن۔ میونسپل
کمیٹی وشبود سے 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب اور 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے
ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور 20 یونین کونسلز پر مشتل ہے جن میں دیہی اور شہری علاوے شامل ہیں ڈسٹرکٹ کو
نسل کے یونین کونسلوں کی وارڈوں کی تعداد میں کل 256 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے
ڈسثرکٹ پنجگور کی کل ابادی 315353 کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 113918 ہے میل ووٹرز کی تعداد
62147 فیمیل ووٹرز کی تعداد 51771 ہے،بلوچستان : بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کردی گئیں ہیں
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق کوہلو میں ڈسٹرکٹ کونسل کے 155 وارڈز میں سے 98اور میونسپل کمیٹی
کے 7 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے
ضلع میں کل ڈسٹرکٹ کونسل کے 23 یونین کونسل کے 155 وارڈز میں مجموعی طور پر 50 وارڈز پر
امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے
جس میں میر نثار احمد مری،نوابزادہ بژیر مری، میر اسماعیل مری پینل کے میرزرک مری،نیاز احمد و دیگر
شامل ہیں
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکے مطابق 29 مئی کو ڈسٹرکٹ کونسل کے98 وارڈز میں پولنگ ہوگی
بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 23543 امیدوار میدان میں
جہاں مجموعی طور پر 325امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ 7 وارڈز میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی
جمع نہیں کروائے اور میونسپل کمیٹی کے 7 وارڈز میں مجموعی طور پر 37 امیدوار مد مقابل ہیں
دوسری جانب بلدیاتی کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ اور شمولیت کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے
ڈسٹرکٹ کونسل اور مونسپل کمیٹی کے وارڈوں میں کل 362 امیدوار مدمقابل ہیں
جن میں مختلف پینلوں کے درمیان کے کانٹے دار مقابلہ ہوگا
[…] […]