Khabardar E-News

دہشت گردی کےخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں -دفترخارجہ

3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردا ر نیوز ) پاکستان نے 11 اپریل کو امریکہ بھارت 2+2 وزارتی مذاکرات کے بعد جاری کردہ

بیان میں غیر ضروری حوالہ کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان میں پاکستان کے خلاف کیے گئے دعوے بدنیتی پر مبنی

ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں

عالمی برادری کا ایک بڑا، فعال، قابل اعتماد اور رضامند شراکت دار رہا ہے۔

پاکستان نے امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان کے حوالے سے غیرضروری حوالہ کو مسترد کرنے سے

متعلق امریکی فریق کو سفارتی ذرائع سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا امریکہ سمیت

عالمی برادری وسیع پیمانے پر اعتراف کرتی ہے۔

بقول ترجمان کے کہ خطے کے کسی ملک نے امن کے لیے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ جموں و کشمیر میں محکوم کشمیریوں کے خلاف

وحشیانہ مظالم کو چھپانے کی ایک مایوس کن کوشش قرار دیا

اور کہا کہ ہندوستان کا دوسرے ممالک کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے اور اقوام متحدہ کی طرف سے

نامزد دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ریکارڈ پر ہے۔

ترجمان نے واغع کیا کہ اس سنگین صورتحال کا ادراک نہ کرنا بین الاقوامی ذمہ داری سے دستبردار ہونے

کے مترادف ہے۔

Comments are closed.