Khabardar E-News

آئی ایم ایف کی شرط پر نیشنل ٹیکس کونسل قائم کرنے کی منظوری

159

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرط پر وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیکس کونسل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی مزید شرائط پوری کرتے ہوئے نیشنل ٹیکس کونسل قائم کرنے کی منظوری دے دی ساتھ ہی پاکستان سیلز ٹیکس کی ہارمونائزیشن کی تجویز بھی پیش کی گئی، مشترکہ مفادات کونسل کے 24 نومبر 2017ء کے فیصلے کی روشنی میں فسکل کوآرڈینیشن کونسل کے لیے تیار کردہ ٹی او آرز کی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت این ایف سی مانیٹرنگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے  خزانہ شریک ہوئے، جب کہ پنجاب اور سندھ کی طرف سے سیکریٹریز خزانہ نے نمائندگی کی، اجلاس میں فسکل کوآرڈی نیشن کونسل (ایف ایف سی) کے لیے تیار کردہ ٹی او آرز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سی سی آئی نے این ایف سی مانیٹرنگ کمیٹی کو فسکل کوآرڈی نیشن کونسل کے لیے ٹی او آرز تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا یہ کونسل وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اخراجات اور اخراجات جاریہ کو مانیٹر کرے گی، ایف بی آر کی وصولیاں بھی اسی کمیٹی کے دائرہ کار میں آئیں گی۔

این ایف سی مانیٹرنگ کمیٹی نے این ایف سی ایوارڈ جولائی تا دسمبر 2019ء اور جنوری تا جون 2019ء کی عمل درآمد رپورٹس اور نیشنل ٹیکس کونسل قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، رپورٹس اور نیشنل ٹیکس کونسل کے قیام کی حتمی منظوری کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جائے گی۔

Comments are closed.