Khabardar E-News

چین سے درآمد کیے جانیوالے طبی آلات اور دیگر سامان کی شدید قلت

113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: کراچی کی مارکیٹ میں چین سے درآمدکیے جانیوالی طبی آلات ودیگر سامان کی شدید قلت ہوگئی۔

مارکیٹ سے بخارچیک کرنیوالے تھرما میٹرز، الکحولک سواب، مریضوں کے میڈیکیٹڈ(طبی پیمپرز) زخم پر لگائے جانیوالے سرجیکل ٹیب،کینولا،ڈرپس سیٹ، چائناکی سرنجیں،وٹامن ڈی کے انجکشن سمیت دیگرچائناکی دوائیں اور دیگر سامان ناپید ہوگیا۔

امپورٹرزحضرات کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں تیارکی جانے والی ہزاروں مصنوعات کی پیداوار عارضی طورپر بندکردی گئی ہے ان میں مصنوعات میں چائناکے موبائل فونز،کراکری سمیت طبی سامان وسرجیکل آلات بھی شامل ہیں جن کی پیداوار بند ہونے کی وجہ سے درآمد بھی نہیں کی جارہی۔

Comments are closed.