کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے۔
شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مختصر گفتگو میں کیا۔
پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس کی۔ بھرپور سیکوریٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم آیا ہوں،بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار ہے۔
Comments are closed.