اداکارہ حرا مانی کو بالی وڈ بے بو کرینہ کپور کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
حرا مانی کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عرصے میں ہی اپنے قدم جمالیے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ سے مقبول ہونے والی حرا مانی سوشل میڈیا پروقتاً فوقتاً پیغامات اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس سے ان کے چاہنے والے محظوظ ہوتے ہیں۔
حرا مانی نے کرینہ کی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ ’یہ کیا بھیج دیا اس دنیا میں اس سے زیادہ خوبصورت تحفہ تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا، خوبصورت‘۔
کرینہ کی مذکورہ تصویر بھارتی مقبول ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شوٹ کی ہے جس کے لیے اداکارہ نے عروسی لہنگا چولی زیب تن کیا۔
حرا مانی کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے توقیر نامی مداح نے کہا کہ اس سے اچھے اور خوبصورت ہیں یہاں (پاکستان) بھی۔
اسی طرح عامر نامی مداح نے لکھا کہ آپ کو کوئی پاکستانی اداکارہ نہیں ملی شیئر کرنے کے لیے۔
حجابی نامی مداح نے کہا کہ زیادہ ہوگیا یہ بس ٹھیک ہیں جب کہ سونیا لکھتی ہیں کہ حرا مانی ہر وقت کرینہ کپور کو کاپی کرتی ہیں۔
جب کہ کچھ مداحوں نے حرا مانی کے لیے لکھا کہ وہ کرینہ سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔
واضح رہے کہ حرا مانی ماضی میں ایک انٹرویو میں کرینہ کپور خان کی نقل بھی کرکے دکھا چکی ہیں اور کہہ چکی ہیں کہ وہ بے بو کی مداح ہیں۔
Comments are closed.