موجودہ دور میں ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کو دنیا کا سب سے مقبول ترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے جہاں صارفین اپنی پسند کے مطابق ہر قسم کی فلمیں، ڈرامے اور شوز دیکھ سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس کا استعمال پاکستان میں بھی کیا جانے لگا ہے۔
دوسری جانب اگر بات کی جائے پاکستانی فلم انڈسٹری کی تو اب یہ کافی بہتری کی طرف جا رہی ہے اور اب پاکستانی فلمیں بھی خوب مقبول ہو رہی ہیں۔
آج ہم اسی حوالے سے بات کر رہے ہیں کہ دنیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر صارفین کون کون سی پاکستانی فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔
1۔ کیک
آئی ایم ڈی بی کی 7.6 ریٹنگ کے ساتھ پاکستانی فلم ’کیک‘ صارفین نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں، اس فلم کو عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بنایا گیا تھا۔
2۔ طیفا ان ٹربل
پاکستانی راک اسٹار ظفر علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کو صارفین نیٹ فلکس پر دیکھ کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں، اس رومانوی کامیڈی فلم کو احسن رحیم کی ہدایت کاری میں بنایا گیا تھا۔
3۔ رنگ ریزا
رومانوی پاکستانی فلم رنگ ریزا کو بھی صارفین نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں، اس فلم میں اداکارہ عروہ حسین، بلال اشرف اور گوہر رشید نے اداکاری کی تھی جب کہ اسے امیر محی الدین کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے۔
4۔ بالو ماہی
پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم بالو ماہی 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جو نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے، اس فلم میں اداکار عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
5۔ جانان
2016 میں ریلیز کی جانے والی رومانوی کامیڈی پاکستانی فلم ’جانان‘ بھی نیٹ فلکس پر دستیاب ہے، اس فلم میں اداکارہ ارمینا رانا خان، علی رحمان، بلال اشرف اور اداکارہ ہانیہ عامر نمایاں تھیں۔
6۔ مور
ہدایت کار جامی کی فلم ’مور‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جو اب نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے، اس فلم میں حمید شیخ، سمعیہ ممتاز، شاز خان، اور ایاز سامو جلوہ گر ہوئے تھے۔
7۔ آپریشن 21
جاسوسی اور سنسنی خیز کہانی پر مبنی فلم آپریشن 21 کی ہدایت کاری جامی نے کی تھی، یہ فلم بھی صارفین نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں۔
8۔ ہو من جہاں
ماہرہ خان، شہریار منور صدیقی اور عدیل حسین کی فلم ہو من جہاں بھی نیٹ فلکس پر دیکھی جا سکتی ہے۔
9۔ وار
2013 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’وار‘ کو بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بنایا گیا تھا جو کہ اب نیٹ فلکس پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
10۔ رانگ نمبر
اداکار دانش تیمور اور اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی فلم رانگ نمبر کو صارفین نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
11۔ دختر
پاکستانی فلم دختر جس میں اداکارہ سمعیہ ممتاز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے۔
12۔ نامعلوم افراد
فہد مصطفیٰ اور اداکارہ عروہ حسین کی فلم نامعلوم افراد کو صارفین نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed.