نیویارک: اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مغربی کنارے پر کی جانے والی غیر قانونی آباد کاریوں میں شامل کمپنیوں کی فہرست جاری کردی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ایسی کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو غزہ کے مغربی کنارے پر غیر قانونی آبادکاریوں میں ملوث ہیں اور ان کے اسرائیل سے کاروباری تعلقات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے ادارے نے 112 ایسی کاروباری فرمز کی نشاندہی کی ہے جو مغربی کنارے پر ہونے والی غیر قانونی آباد کاریوں کی ذمہ دار ہیں اور اس آبادکاری میں ان کمپنیوں کے اسرائیل کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں جب کہ ان میں سے 94 کمپنیاں اسرائیل اور 18 دیگر ممالک کی ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں شامل کمپنیاں امریکا، فرانس، نیدرلینڈ، لیگزمبرگ، تھائی لینڈ اور برطانیہ میں لسٹڈ ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیاہےکہ کمپنیوں کی سرگرمیوں نے انسانی حقوق سے متعلق مخصوص خدشات کو بڑھایا۔
Comments are closed.