اسلام آباد: یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے 3 ماہ میں دفتر قائم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئےسوشل میڈیا رولزکی منظوری دے دی ہے، اور عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رجسٹریشن کرانے کی پابند اور کمپنیوں کیلئے 3 ماہ میں وفاقی دارالحکومت میں دفتر قائم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو ایک سال میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے جب کہ سوشل میڈیا کمپنیوں پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔
اداروں اور ملکی سلامتی کے حوالے سے بات کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوسکے گی، ۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن اتھارٹی بنائی جائے گی، ملکی اداروں کو نشانہ بنانے، ممنوعہ مواد اور ہراسگی کی شکایت پر اکاؤنٹ بند کر سکے گی۔ اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ویڈیوز نہ ہٹانے پر ایکشن لے گی اوراگر کمپنیوں کی جانب سے تعاون نہ کیا تو ان کی سروسز معطل کر دی جائیں گی۔
Comments are closed.