Khabardar E-News

پشین : اے ٹی ایف اہلکار کا قاتل بوستان سے گرفتار،مسروقہ گاڑی برآمد

64

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین ( سمیع خان سے ) پشین لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لورالائی میں اے ٹی ایف اہلکار کے قتل

میں ملوث ملزمان کو بوستان سے گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال لورالائی میں انسداد دہشگردی فورس کے اہلکار کو نامعلوم افراد نے قتل کیا

تھا جس پر لورالائی پولیس نے مقدمہ درج کرے ملزمان کی تلاش شروع کی تھی اور گذشتہ روز اے ٹی ایف

اہلکار کے قتل کیس میں مطلوب مبینہ ملزمان بہرام خان اور عجب خان کو اسسٹنٹ کمشنر اعجاز سرور نے

لیویز نفری کے ہمراہ بوستان کے علاقے سے گرفتار کیا اور انکے قبضے سے مسروقہ وی ایٹ گاڑی سمیت

دو عدد کلاشنکوف اور ایک پسٹل برآمد کرلی کرکے تفتیش شروع کردی ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کی کارروائی سے قبل بوستان لیویز مذکورہ گرفتار ملزمان کے دو اور ساتھیوں کو بھی

ویگو گاڑی سمیت گرفتار کرچکے ہیں ۔

گرفتار ملزمان نے لورالائی سے وی ایٹ گاڑی چوری کرکے پشین کے حدود میں داخل ہوئے تھے جنہیں خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتاری کے بعد ملزمان سے تفتیش جاری ہے ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران مذید انکشافات کی توقع ہے –

Comments are closed.