Khabardar E-News

چمن: امدادی سامان اور جمعیت کا ضلعی انتظامیہ پر جانبدار ہونے کا الزام

162

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن۔( رپورٹ سید سردار محمد خوندئی)

چمن میں امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کئے گئے

ڈپٹی کمشنر چمن ایک سیاسی جماعت کے آلہ کار بنا ہوا ہے اس امدادی سامان میں کرپشن کے خلاف انکوائری

کی جائے

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کےامیرمولا نا روزی خان صوبائی مالیات حاجی غوث اللہ

سماجی کمیٹی چئیرمین مولانا حافظ ولی اللہ منصور مولانا محمد نسیم مولوی عبدلمنان ناظم عبدالعلیم حاجی حبیب

اللہ حقیار ودیگرنے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے گورنربلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف

سیکرٹری بلوچستان سےاپیل کرتےہوئےکہا کہ موجودہ ڈپٹی کمشنرچمن ایک انتظامی افسرکےباوجودایک

سیاسی پارٹی کاکارکن کےکرداراداکررہاہےحالیہ بارشوں سےچمن کےلوگوں کا سینکڑوں گھرباراور

متعددمدارس کوسیلابی ریلوں کیوجہ سے شدید نقصان کاسامناکرناپڑا

بچےعورتین بوڑے جوان بےگھرہوگئے

کھلے آسمان زندگی گزارنےپرمجبورہوگئےلیکن بدبختانہ طور ڈپٹی کمشنرچمن ان مستحقین کو نظرانداز کرکے

ایک سیاسی پارٹی لسٹوں پر امدادی سامان تقسیم کئے گئے

جوکہ ہمارے ایک المیہ ہے چمن کےعوام کیساتھ جماعت ہردکھ ہردرد میں اپنےآپ کو شریک سمجھتے ہیں

جیساکہ آپکو معلوم ہےجمعیت علماءاسلام ایک سیاسی مذہبی جماعت ہےاپنےعوام کے حقوق کیلئے کسی بھی

قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حالانکہ ہم سب کومعلوم ہےکہ امداد کےمدمیں کروڑوں روپوں کاامداداور

نقصان دہ گھروں کیلئےPDMAاورسرکارکیطرف سےامداد کرپشن۔ اقربا پروری ۔مخصوص سیاسی پارٹی

کودیاگیاجسکوجمعیت علماء اسلام مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے

انکوائری کیاجائے جوبھی کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہو قانونی چارہ جوئی کیجائے

موجودہ ڈپٹی کمشنرچمن DCسے ہٹ کر ایک سیاسی پارٹی کاکارکن زیادہ نظرآرہا ہے حکام بالانوٹس لے لیں ۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن اس ہنگامی پریس کانفرنس کے ذریعے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جمعیت

علماءالسلام ایک سنجیدہ اور عوام کا نمائیندہ جماعت ھے ۔ جو عوام کے ہر مشکل حالات میں ساتھ ھوتا ھے ۔

لہذا ڈپٹی کمشنر چمن سے مطالبہ کرتے ھیں ۔ کہ وہ اپنے اپ کو مکمل ضلع چمن کا ڈپٹی کمشنر بناۓ ۔ نہ کہ

ایک سیاسی پارٹی کا ڈی سی ۔ بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام متاثرہ عوام کے ساتھ بھرپور احتجاجی مہم

شروع کرے گی۔

اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان الزامات کی سختی

سے تردید کی اور کہا کہ چمن میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ 150خاندانوں میں میرٹ کی بنیاد پر امدادی سامان

کی تقسیم کی گئی ہے اور جو سامان پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے انکی

کی لسٹیں جمعیت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں –

ڈی سی چمن نے واضح کیا کہ مذکورہ پارٹی کے چند لوگوں نے بارش سے متاثر نہ ہونے کے باوجود امداد

حاصل کرنے کی کوشش کی جب انہیں مسترد کردیا گیا تو انکی کی جانب سے اس طرح کے الزامات لگائے

گئے ہیں جو بے بنیاد ہیں

Comments are closed.