ڈیرہ بگٹی ( فائق علی سے ) جس علاقے کے گیس سے پورے ملک کے چولھے جلتے ہیں
وہاں کے مکین آج بھی لکڑیاں جلانے ہر مجبور ہیں ڈیرہ بگٹی 4 گیس فیلڈ کا مالک ہونے کے باوجود علاقہ کین اپنی ہی زمین سے نکلنے والی گیس سے محروم ہیں
گیس فیلڈ کے مالک ضلع ڈیرہ بگٹی کے لوگ گیس جیسی قدرتی نعمت سے محروم ہیں
اور اس دور جدید میں بھی لکڑیاں چن کر جلانے پر مجبور ہیں بلوچستان کا ضلع ڈیرہ بگٹی گیس سے مالا مال
انتہائی پسماندہ ہیں شہریوں کا کہنا ہے
میلوں دور لکڑیاں کاٹ کر لاتے ہیں اس سے گھر کا چولہا جلتا ہےاور شدید سردی میں خود گرم رکھنے
پرمجبور ہیں
شدید سردی میں بھی علاقے کے مرد و خواتین اور بچے سردی سے بچاؤ اور گھروں کے چولھوں اور لکڑیوں
کے حصول کے لیے سرکردہ دیکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب مہنگائی کی وجہ لکڑیاں خریدنا بھی غریب
کی پہنچ سے دور ہے
ڈیرہ بگٹی کے لوگ اپنے ہی سر زمین سے نکلنے والی گیس سے محروم ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ
حکومت بلوچستان نوٹس لے کرمقامی آبادی کو گیس کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ ڈیرہ بگٹی
کے لوگوں کے گیس کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوسکے
واضع رہے کہ سردی کے اس موسم جہاں ایک طرف لوگوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کمروں کے لیے
گیس کی آشد ضرورت ہے وہاں سوئی سدرن گیس کی جانب سے نہ صرف گیس پریشرکم ہوجاتی بلکہ کوئٹہ
سمیت صوبے کے ان اضلاع جہاں سردی زیادہ وہاں باقاعدہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے جس
کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں شہریوں کی اکثر متبادل کے طور پر لکڑی اور کوئلہ کے استعمال پر
مجبور ہوچکے ہیں
Comments are closed.