Khabardar E-News

چمن : افغانستان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن۔ (رپورٹ سید سردار محمد خوندئی) چمن پاک افغان بارڈر کے قریب لیویز فورس کی کاروائی اور فائرنگ

تبادلے کے بعد بڑے پیمانے پر اسلحہ اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور اسمگلرز

فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کا ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بدھ کو چمں پاک افغان

بارڈر کے قریب نواحی علاقے میں چمں لیویز اور کیو آر ایف فورسز کی مشترکہ کارروائی میں اسلحہ اندرون

ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کاروائی کے دوران لیویز فورس نے 1 ہزار سے زائد ایس ایم جی گن کے راونڈز برآمد کرلیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد اسلحہ اسمگرز فرار ھوگئے۔اسلحہ اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا

کاروائی میں حصہ لینے والے لیویز اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور ان کی پروموشن کے لئے محکمہ داخلہ کو

سفارش کی جائیگی

اسلحہ اسمگلرز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارھے ہیں۔

چمن : افغانستان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ضلع میں قیام امن کے لئے لیویز ٹائیگر فورس اور کیو آر ایف فورس دن رات گشت کررہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی کرینگے

Comments are closed.