کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث تمام قومی شاہراہیں دوسرے روز سے بند ہیں حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کئے گئے
ہزاروں مسافر گاڑیوں اور بسوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں اللہ پاک کی طرف سے رحمت برسی گئی ہے لیکن حکومت کی جانب سے زحمت بن گئی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے
کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث تمام قومی شاہراہیں دوسرے روز سے بند ہیں حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہزاروں مسافر گاڑیوں اور بسوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں اللہ پاک کی طرف سے رحمت برسی گئی ہے لیکن حکومت کی جانب سے زحمت بن گئی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے صرف سوشل میڈیا اور اخباری بیانات کے ذریعے ڈراما رچا یا جارہا ہے کہ برفباری اور بارشوں کے بعد تمام علاقوں میں موصلاتی نظام ٹھیک ہے اور قومی شاہراہیں کھول دیئے گئے ہیں بد قسمتی سے کوئٹہ کراچی،کوئٹہ ژوب،کوئٹہ لورالائی،کوئٹہ چمن قومی شاہراہیں،کان مہترزئی،مستونگ،کوژک ٹاپ پر دوسرے دن سے بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ شدید بارشوں اور برفباری کے بعد کاکڑ خراساں،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،قلعہ عبداللہ،کان مہترزئی،قلات اور مستونگ میں لوگ مسائل کے شکارہیں اور حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرے صرف سوشل میڈیا کا سہارا لیکر عوام کوگمراہ نہیں کیا جاسکتا ۔
Comments are closed.