Khabardar E-News

حکومت بار ش متاثرین کوریلیف فراہم کرے ،علی مدد جتک

94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوبے میں شدید بارشوں اوربرف باری کے باعث شہریوں کی مشکلات پرحکمت کی بے حسی باعث افسوس ہےفوری طورپرمتاثرین کی بحالی کےلئے اقدامات کئے جائیں
لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے کوئٹہ ژوب،کوئٹہ مستونگ اور کوئٹہ چمن شاہراہیں بند ہیں حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ،لوگ گھروں میںمحصور ہوگئے ہیں
کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے بلوچستان مین شدید بارشوں کے بعد صوبائی حکومت کی بے حسنی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے کوئٹہ ژوب،کوئٹہ مستونگ اور کوئٹہ چمن شاہراہیں بند ہیں حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں بوستان اور چمن میں مکانات کی چھت گرنے سے انسانی جانوں کی ضیاع پرا فسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثر ہ افراد کی بحالی کیلئے موثراقدامات اٹھائے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد بلوچستان سے خشک سالی کاخاتمہ ہوگیا اور اللہ کی رحمت برسی ہے جس سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن بارشوں اور برفباری کے بعد جن علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں اور اس کیلئے اب تک حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرے انہوں نے کہاکہ عوام کو امداد فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

Comments are closed.