ماشکیل بشمول ضلع واشک میں بارشوں سے نقصانات اور پھنسے ہوئے لوگوں سے باخبر ہوں،بارشوں کے باعث زمینی راستے بند ہیں
سرحدی علاقے ماشکیل کے لوگ سچے محب وطن پاکستانی ہے لیکن وزیراعلی بلوچستان ماشکیل اور واشک کی لوگوں کی فریاد نہیں سن رہے ہیں
ماشکیل ( آئی این پی ) رکن صوبائی اسمبلی واشک ایم اے میر حاجی زابد علی ریکی نے پریس کلب ماشکیل کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل بشمول ضلع واشک میں بارشوں سے نقصانات اور پھنسے ہوئے لوگوں سے باخبر ہوں میں نے کل رات کرنل صاحب ماشکیل کو فون کیا تھا اور انہوں نے فوری طور پر خود جا کر پھنسے افراد کی مدد کی جس پر ان کا مشکور ہوں جبکہ اس حوالے سے میں نے صوبائی داخلہ میر ضیاءجان لانگو اور پی ڈی ایم اے کو کہا ہے چونکہ بارش کی وجہ سے زمینی راستے بند ہے اس لئے متاثرہ لوگوں کی ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دیں انہوں نے کہا کہ جلد ہیلی کاپٹر بھیج کر لوگوں کی مدد کی جائے گی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے کہا کہ میں نے بار بار وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو فون کیا لیکن فون اٹینڈ نہیں کر رہا ہے افسوس کی بات ہے کہ سرحدی علاقے ماشکیل کے لوگ سچے محب وطن پاکستانی ہے لیکن وزیراعلی بلوچستان ماشکیل اور واشک کی لوگوں کی فریاد نہیں سن رہے ہیں جام کمال صاحب آپ وزیراعلی لسبیلہ نہیں ہوں بلکہ پورے بلوچستان کا وزیراعلی ہو انہوں نے کہا کہ واشک اور ماشکیل کے مظلوم و محکوم لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے آخر میں ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے پریس کلب ماشکیل کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے بروقت بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مسائل کو کوریج دی اور امید کرتے ہیں کہ پریس کلب ماشکیل کے صحافی برادری ایسی تک علاقے کی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.