Khabardar E-News

قلات منگچرمیں شدید بارش اوربرف باری مواصلاتی نظام درہم برہم

170

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارش کے باعث کچی سڑکیں بہہ جانے کے باعث دیہاتوں کازمینی رابطہ منقطع ہوکررہ گیاعلاقہ مکین محصور ہوکررہ گئے
بارش کےباعث متعددکچے مکانات کونقصان پہنچنے اور دیواروں کے گرنے کی اطلاعات ،سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا
منگچر (نامہ نگار) قلات منگچر گردونواح میں مضافاتی شدید بارش اوربرف باری جاری جس سے مواصلاتی نظام درہم برہم کچی سڑکوں کے بہہ جانے سے دیہاتوں میں کاراستہ منقطع متعدد مقامات پرکچے مکانات کو نقصان پہنچنے اور کچے دیواریں گرنے کی اطلاعات ہے جبکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرٹریفک معمول سے انتہائی کم رہا ہفتہ کو تمام دن بارش جاری رہی اورہفتہ اتوار کی درمیانی شب تمام رات بھی جاری رہا جبکہ صبح نوبجے برف باری سلسلہ شروع ہوا جوشام تک جاری رہا وادی ہربوئی میں دوفٹ سے زائد برف پڑی ہے جبکہ شیخڑی کشان ،بلولخے اورمورگند،کوہک میں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ ،کپوتوخورد میں سوا فٹ، اسکلکو کپوتو کلاں، آخرک ،کھڈی، سرخین، توک ،رود،ینجو وغیرہ میں آدھ فٹ جبکہ قلات شہر اورمنگچر شہر میں 8 سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ پندران ،شیخڑی، اسکلکو، کپوتو کلاں ،کپوتو خور د ،نیچارہ ،امیری مل شاہوری ، دشت گوراں ، کوئنگ، ملکی، ملغزار میں شدید بارش ہوئی ہے قلات ومنگچرمیں گیس کی مکمل بندش اورایندھن کے متبادل نظام نہ ہونے سے شدید مشکلات کاشکار ہے ۔

Comments are closed.