حادثہ میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیاحادثہ شدیدبارش کے باعث پیش آیا
کان مہترزئی ،کنچوغی،قلات،رود ملازئی میں دیواریں گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہوگئےجنہیں فوری طورپرمقامی اسپتال پہنچادیاگیا
کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان میں بارش اور برفباری کے بعد تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے بوستان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے کان مہترزئی ،کنچوغی،قلات،رود ملازئی میں دیواریں گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے تحصیل بوستان کلی چوکل میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان میں گرم کمبل اور ٹینٹ کے ساتھ اشیاءخوردنوش کی سامنا فراہم کر دی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی 8افراد زخمی ہوگئے راستے بند ہونے سے مسافرں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Comments are closed.