Khabardar E-News

ہمارامقصدپرامن اور خوشحال بلوچستان ہے ،کرنل سردارخان

67

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایف سی عوام کی فلاح وبہبود کےساتھ ساتھ عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بناتے ہوئے ہرفورم پرشہریوںکو ریلیف فراہم کررہی ہے
کھیلوں کے میدان ہوں یابرف باری یابارشوں میں امدادی سرگرمیاں ایف سی بلوچستان ہراول دستے کابھرپورکردار اداکررہی ہے
سبی(آئی این پی ) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سردار خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے دلی سکوں ملتا ہے ایف سی عوام کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ہر فورم پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا رول پلے کررہی ہے کھیلوں کے میدان ہویا برف باری میں امدادی سرگرمیاں ایف سی بلوچستان اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایات پر کولپور سے لی کر ڈےرہ آلہ یار تک قومی شاہراہ پر مسافروں اور لوگوں کی مدد کررہے ہیں ایف سی کے آفیسران وجوان برف باری بارشوں میں عوام کو محفوظ مقامات تک رسائی ممکن بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امداری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے موقع پر سبی اسکاؤٹس کے جوانوں و شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سردار خان کولپور مچ سمیت دیگر علاقوں میں برف باری اور قومی شاہراہ پر لوگوں کی حفاظت کے لئے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ کی ہدایات پر امدادی سرگرمیاں کا تفصیلی معائنہ کیا اور جوانوں و آفیسران کو ہدایات بھی جاری کیں اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ شدید برف باری میں راستے بند ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا جب سے ایف سی نے امدادی سرگرمیاں شروع کیے سٹرکوں پر برف اٹھانے اور برف باری سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کیے گئے جس سے درپیش مسائل کا تدارک ممکن ہوسکا ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی عوام دوست کارکردگی کی بدولت آج بلوچستان میں خوشحالی آچکی ہے برف باری سے بلا خوف وخطر لطف اندوزں ہورہے ہیں جس بہتر انداز سے ایف سی کے جوان ہماری مدد و رہنمائی کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے آئی جی ایف سی بلوچستان کی کامیاب حکمت عملی سے عوام اور ایف سی کے درمیاں دوریوں کو خاتمہ ممکن ہورہا ہے اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سردار خان نے جوانوں و شہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبی اسکاؤٹس ایف سی بلوچستان عوام کی فورس ہے جو عوام کے ہر دکھ دردکو اپنا سمجھتے ہوئے ان کے مسئلہ مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری پوری کررہی ہیں لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ موسمی صورت حال میں عوام کی حفاظت برف باری کے موقع پر سٹرکوں پر پڑی ہوئی برف کا اٹھانے اور برف باری کے بعد لوگوں کو محفوظ مقامات تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے میں اول دستے کا کردار ادا کررہی ہےں ایف سی بلوچستان عوام کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل استعمال میں لارہی ہے ہمارا مقصد پرامن بلوچستان خوشحال پاکستان ہے جس کے لئے ہم اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال یقینی بنارہے ہیں انہوں نے ایف سی کے نوجوانوں و آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جس محنت ولگن سے آپ عوام کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تحسین عمل ہے۔

Comments are closed.