Khabardar E-News

بلوچستان میں دہشت گرد ی کی کڑیاں بیرون ملک سے ملتی ہیں،وزیر اعلیٰ جام کمال

256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوبے کے کئی اضلاع میں غیر متوقع طور زیادہ برف باری اور بارشیں ہوئی ہیں سڑکیں کھلوانے اور عوام کو ہرممکن ریلیف پہنچا نے کیلئے صوبائی حکومت مکمل متحرک ہے ،
کچھ گروپس کے آپس کے تنازعات ہیں جن کی وجہ سے ماضی میں بھی کوئٹہ میںدہشت گردی کے واقعات ہوئےہیں ہم ان عناصرکے خلاف کریک ڈائون کریں گے
کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کے کئی اضلاع میں غیر متوقع طور زیادہ برف باری اور بارشیں ہوئی ہیں سڑکیں کھلوانے اور عوام کو ہرممکن ریلیف پہنچا نے کیلئے صوبائی حکومت مکمل متحرک ہے ، نوکنڈی کے علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج سے مدد مانگی ہے، اسحاق آباد دھماکے میں اندورنی اور بیرونی عناصر ملوث ہیں ، کچھ گروپس کے آپس کے تنازعات ہیں جن کی وجہ سے ماضی میں بھی کوئٹہ میں ایسے واقعات ہوئے ہم ان عناصرکے خلاف کریک ڈا¶ن کریں گے یہ بات انہوں نے اتوار کو پی ڈی ایم کے دفتر کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر میر عبدالرؤف رند، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نو ر الامین مینگل، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون سمیت دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پچھلے برسوں کی نسبت اس مرتبہ کافی زیادہ برف باری ہوئی ہے کچھ دن پہلے سے معلوم ہوا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جس کے بعد کوئٹہ اور جنوبی اضلاع میں پہلے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا موجودہ اسپل میںہلکی برف باری کی پیش گوئی تھی لیکن اچانک توقع سے زیادہ بر ف باری ہوئی جسکی وجہ سے کان مہترزئی ، توبہ کاکڑی ،لک پاس ،بولان میں قومی شاہراہیں بند ہوگئی تھیں جنہیںکمشنرز، پی ڈی ایم اے ،ایری گیشن،سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر محکموں ملکرکھلوا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہائی ویز پر قائم ایمرجنسی سینٹرزاور ریسکیو 1122بھی الرٹ ہے حکومت اپنے تمام اثاثوں کے ساتھ گراونڈ پرموجودہے سدرن کمانڈ بھی ہمارے ساتھ ہرممکن تعاون کررہی ہے انہون نے کہا کہ برفباری والے علاقوں میں کھا نے پینے کی اشیاءکابندوبست بھی کیاہے دیگرامدادی اشیاءکی ضرورت ہوئی تو مقامی سطح پربھی خریداری کی جائےگی،وزیراعلی نے کہا کہ مکران کے علاقوں کیچ ،گوادر،مند میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے آرہے ہیں، میرانی ڈیم کا سپل وے 4سے5فٹ زیادہ ہے ، صوبے کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں کچھ مکانات گرے ہیں تاہم مکران میں اب تک کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ،انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے علاقے میں سیلابی ریلوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے آرمی سے ہیلی کاپٹرکیلئے رابطہ کیا ہے ،ہیلی کاپٹر کوئٹہ سے تفتان بھجوانا ممکن نہیں ہے البتہ تربت کی طرف سے ہیلی آپریشن کریں گے میں ،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور دیگر کنٹرول سینٹر عوام کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہےں میں خود بھی تمام آپریشن کی نگرانی کررہا ہوں ہم عوام کو بروقت معلومات فراہم کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے کیلئے خریدی گئی مشینری کراچی پہنچ گئی ہے جس کی کسٹم کلیرنس ہونے کے بعد اسے بلوچستان پہنچایا جائےگا آگے بھی فروری یاماچ میں ایک سپل آسکتا ہے جس کی تیاری ہم نے کی ہوئی ہے،،وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ این ڈی ایم اےکو بلوچستان میں تعاون کاکہیں،وزیراعلی جام کمال نے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی کہ شہری موسم ضرور انجوائے کریں لیکن سفر دن دن میں کریں اور رات کو سفر کرنے سے گریز کریںتاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ اسحاق آباد میں مسجد دھماکے سے پہلے بھی اسی علاقے میں اسی قسم کا ایک واقعہ ہوا تھامسجد دھماکے واقعہ کی کڑیاں فرقہ واریت اور پاکستان کے اندراور بیرون ملک سے ملتی ہیں واقعہ کی ذمہ داری ایک گروپ نے قبول کی کچھ گروپس کے آپس کے تنازعات ہیں جن کی وجہ سے ماضی میں بھی کوئٹہ میں ایسے واقعات ہوئے ہم ان عناصرکے خلاف کریک ڈا¶ن کریں گے ،انہوں نے کہا کہ خطے میں بہت سی تبدیلیاں رونماہورہی ہیں انکی کڑیاں بھی کوئٹہ واقعہ سے ملتی ہیں کوئی واردات ہو یا نہ ہو ہم اے اور بی ایریا میں مسلسل سیکورٹی کا جائزہ لیتے رہتے ہیںہم وقتا فوقتاً ضروری سیکورٹی انتظامات کررہے ہیں

Comments are closed.