ہوائی اڈے پرخراسان کے نائب گورنرسے شاہ محمود قریشی کااستقبال کیا،وزیرخارجہ آج اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد سعود ی عرب روانہ ہونگے
وزیر خارجہ مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔حاضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران روانہ ہوگئے
اسلام آباد(آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشہد (ایران) پہنچ گئے ہیں ،جس کے بعد وہ ریاض جائیں گے۔ مشہد ہاشمی نجاد ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق باراتی ،مشہد میں پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور پاکستان قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔حاضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران روانہ ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کو یہ باور کرائیں گے کہ تنازعات اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے پاکستان ہر طرح کی مدد اور تعاون کے لیے تیار ہے۔ شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پیر کو ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بِن فرحان السعود سے ملیں گے
Comments are closed.