کوئٹہ(خبردار نیوز) بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا اجلاس ہوا
اجلاس میں وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں،
انہوں نے ڈی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں،
نصیب اللہ مری نے بلوچستان میں اکثر سرکاری اساتزہ ڈیوٹیز سے غیر حاضر ہے،اس سلسلہ میں ڈی سی اوز کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ سکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں
صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں کی میں تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت بلوچستان کے پاس سکولوں کی بہتری کے لئے رقم موجود ہے، جناب مری نے 10 روز تک ڈی ای اوز اپنے اپنے سکولوں کا جائیزہ لیکر ہمیں بتائیں،کہ اساتذہ کب سے غیر حاضر ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی
انہوں نے بہت جلد بلوچستان بھر کے سکولوں کا دورہ کا عندیہ دیتے ہوے بتایا بلوچستان تعلیمی بورڈ کی جانب سے من پسند طلباء کو اضافی نمبر دے کر کامیاب کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے،بہت جلد ہی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد زمہ دارون کے خلاف کارروائی کی جائیگی
Next Post
Comments are closed.