Khabardar E-News

چمن: پاک افغان سرحد تجارت کے لئے 18 گھنٹے کھولنے کا عندیہ

112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن (نامہ نگار) پاکستان افغانستان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے چمن اسپین بولدک 18گھنٹے کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے –
چمن چمبر اف کامرس کے صدر حاجی محمد ہاشم اچکزئی کی قیادت میں چمن چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کلکٹر کسٹم آپریزمنٹ کوئٹہ جناب راشد حبیب خان سے ملاقات کی
ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو درپیش مسائل کو ختم کرنے کیلئے تجاویز پیش کئے گئے تجاویز پر غور کرتے ھوے کلکٹر صاحب نے ہر ممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا اور جلد باب دوستی گیٹ تجارت کیلئے 3 دن کے بعد 18 گھنٹے کیلئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے میں چمن کا تفصیلی دورہ کرونگا ۔ کسٹم اوراین۔ ایل۔ سی حکام کو 18 گھنٹے کلیرنس کرنے کی احکامات جاری کرینگے۔
صدرِ حاجی محمد ہاشم خان اچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائے تاکہ ھمارے امپورٹرز ۔ ایکسپورٹرز اور چمن کلیرینگ ایجنس مستفید ھو سکے
انہوں نے کہا کہ پاک افغان چمن بارڈر باب دوستی گیٹ نہ صرف افغانستان بلکہ وسط ایشیائی ممالک کے لئے پل کی حثیت رکھتا ھے۔ اسکے علاؤہ چمن اور بارڈر پر ھمارے تاجر برادری کو پیدل آمد و رفت کیلئے مزید سہولیات فراہم کیا جائے
کلکٹر کسٹم نے چمن عوام کیلئے خوشخبری سناتے ھوئے کہ جلد چمن باب دوستی گیٹ ٹریڈ کیلئے 24 گھنٹے کھولا رکینگے۔
آخر میں صدر حاجی محمد ہاشم خان نے کلکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چمبر اف کامرس کسٹم اور تمام اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

Comments are closed.