کچھی (نامہ نگار ) کچھی کے علاقے تحصیل حاجی شہر بالاناڑی کے گاؤں اعوان میں دو مقامی قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ کے تنیجے میں مورچہ بند ہوے –
بعد میں ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوے ہیں –
مقامی لیویز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز بلوچ جاے وقوعہ پر پہنچ گئے
بعد ازاں اسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نعیم عمرانی تحصیلدار بالاناڑی حاجی شہر میر نیاز پہوڑ اور لیوز فورس کے ہمراہ پہنچ گئے
انتظامیہ کے موقع پر پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ روک کر جنگ بندی کر دی
لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز بلوچ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقے میں چھاپے لگ رہے ہیں ۔
واقعہ میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کو سبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں علاج معالجہ شروع کر دی گئی –
تاہم آخری اطلاع تک کوئ گرفتاری عمل میں نہیں آئ تھی –
Comments are closed.