Khabardar E-News

بلوچستان یونیورستی کے ہڑتالی طلبہ سے مذاکرات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ) حکومت بلوچستان نے بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج ختم کرانے کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو بلوچستان یونیورسٹی کے ہرتالی طلبہ اور انتظامیہ سے مذاکرات کرنے رپورٹ تین دن کے اندر صوبائی حکومت کو پیش کرے گی –
اطلاعات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج ختم کرانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی میں صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھتران ، رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ کے علاوہ رکن اسمبلی نصراللہ زیرے، سیکرٹری تعلیم بشیر احمد بنگلزئی اور کمشنر کوئٹہ سہل الرحمان کمیٹی کا حصہ ہونگے کوئٹہ میں وزیراعلی ہاوس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق -پانچ رکنی کمیتی کے ارکان بلوچستان یونیورسٹی کے ہرتالی طلبہ اور انتظامیہ سے مذاکرات کریں گے اور اپنا رپورٹ تین دن میں وزیراعلی کو پیش کریںگے –
واضع رہے کہ یونیورسٹی طلبہ نے اپنے دوساتھیوں کے لاپتہ ہونے کے خلاف گذشتہ کہی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں ان ہرتالی طلبہ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے دوطالب علم سہل بلوچ اور فصیع بلوچ یکم نومبرسے لاپتہ ہیں – جس کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہے
جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے دس نومبرسے غیر معینہ مدت کے لیے یونیورسٹی بند کردی جس کے باعث طلبہ کے امتحانات بھی تاخیرکا شکار ہوگئے-

Comments are closed.