Khabardar E-News

قلات: ایف سی میس کے مین گیٹ پر دستی بم سے حملہ اور جوابی فائرنگ

124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات(فیض نیچاری سے) قلات میں گزشتہ شب ایف سی میس کے مین گیٹ پر دستی بم حملہ، ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ، حملہ آور فرار، جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو قلات میں ایف سی میس بابو محلہ کے مین گیٹ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے بعد گیٹ پر تعینات ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Comments are closed.