Khabardar E-News

وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار نیوز ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے ک وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا ۔ اور وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے اور تجاویز بھی دیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی یہ بات گندم خریداری کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کیا اور کہا کہ اس بار بہت سی ترقیاتی اسکیمات وفاقی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان جو ہمیشہ وفاق سے شکواہ رہا ہے کہ اس کی ایلوکیشن پر توجہ نہیں دی گئی تاہم وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کیے گئے ہیں
ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کا بجٹ عوام دوست تیار کرنے کیلئے پُرعزم ہیں اس بار بلوچستان بجٹ میں تعلیم صحت اور طلباء کے اسکالر شپ فوکس کی گئی ہے ۔
کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے شرائط ہیں کہ بجٹ سرپلس تیار کیا جائے ۔
سرفراز بگٹی نے مذید کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان کی اپنی آمدنی کو بڑھانے کیلئے وسائل پیدا کریں
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی انکی پہلی ترجیح ہے ساتھ ہی اسٹیٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔

Comments are closed.