Khabardar E-News

لاڑکانہ: تاریخی آثار قدیمہ موئنجودڑو قبرستان سے قدیم زمانے کے سکے برآمد

3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاڑکانہ( خبردار ڈیسک ) سندھ کے شہرلاڑکانہ کے تاریخی آثار قدیمہ موئنجودڑو کے قریب

قبرستان میں قبر کی کھدائی کے دوران قدیم زمانے کے سکے برآمد ہوے ہیں

محکمہ آثار قدیمہ عملے کی جانب سے سکوں کو محفوظ کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج

دیا گیا

جاوید شیخ ماہر آرکیالوجی نے بتایا ہے کہ انکے ابتدائی معلومات کے مطابق سکے مغلیہ دور

حکومت کے ہیں

انہوں نے کہا کہ قبرستان سے ملنے والے 25 سکوں اور مٹی کے بنے جانور کا تعلق 3 سو

سال قبل 17ویں صدی سے ہے،

لاڑکانہ: تاریخی آثار قدیمہ موئنجودڑو قبرستان سے قدیم زمانے کے سکے برآمد

ماہر آثار قدیمہ کے مطابق سکے کے اوپر واضح طور پر لفظ فلوس عیاں ہے، جو کہ عربی

زبان کا لفظ ہے،

جو تاریخی طور پر فلوس مغل شہنشاہ اکبر کے دور حکومت میں لکھا جاتا تھا

انہوں نے بیایا کہ مغل دور حکومت میں سکے افغانستان میں بنائے جاتے تھے

اور انہوں نے ان قدیم زمانے کے سکوں پر مزید رسرچ شروع کر دی ہے

Comments are closed.