Khabardar E-News

عائزہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا، دانش تیمور

207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عائزہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا بلکہ سیدھا شادی کی پیشکش کی تھی۔

حال ہی میں دانش تیمور نے ماریہ واسطی کے شو میں اپنی اور عائزہ خان کی شادی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ ماریہ واسطی نے دانش تیمور سے پوچھا کہ آپ نے عائزہ کو شادی کے لیے کیسے منایاجس پر دانش تیمور نے کہا مجھے عائزہ سے محبت تھی وہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا۔

دانش تیمور نے بتایا کہ میں نے پہلی بات عائزہ سے یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، میں نے گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں کی۔ دانش نے مزید بتایا کہ اس وقت فیس بک سے قبل آرکٹ ہوتی تھی اور ہم دونوں کی وہیں پہلی بار  بات ہوئی ہوئی تھی۔ شروع میں ہماری لڑائی بھی ہوئی تھی۔کیونکہ عائزہ ابتدا میں میری مداح تھی اوربات یہیں سے شروع ہوئی تھی وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے آپ کا یہ پراجیکٹ اچھا لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

عائزہ سے بات کرکے احساس ہوا کہ یہ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہے اور انہیں میرے گھر میں ہونا چاہیے اور اس طرح میں نے ان سے شادی کا پوچھا اور یہ بھی کہا کہ میں آپ کی والدہ سے ملنا چاہتاہوں تو میں عائزہ سے ملنے سے پہلے ان کی والدہ سے ملا اور شادی کی بات کی۔

دانش تیمور نے شادی سے قبل کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ عائزہ سے ملنےسے تقریباً 10 برس قبل ایک لڑکی مجھ سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی لیکن اس وقت میں پڑھ رہا تھا لہذا یہ ممکن نہیں تھا  تو میں نے منع کردیا جس پر اس لڑکی نے کہا کہ بات کچھ اورہے تم کسی دوسری لڑکی کو پسند کرتے ہو جس پر میں تنگ آکر کہہ دیا ہاں ہے ایک لڑکی اور اس کا نام کنزیٰ ہے، اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ عائزہ کا اصل نام کنزیٰ ہے اور میری شادی کنزیٰ سے ہوگئی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اوردانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی اور دونوں کے دو بچے حورین اور رایان ہیں۔

Comments are closed.