Khabardar E-News

سڑک پار کرتے وقت موبائل کے استعمال سے سالانہ 2 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں، تحقیق

199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن: برطانوی تحقیقی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ موبائل میں مگن ہو کر سڑک پار کرنے کے کی وجہ سے ہر سال 2 لاکھ 70 ہزار افراد ٹریفک حادثوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی تحقیقی جریدے ’ انجری پری وینشن‘ نے دنیا بھر سے ٹریفک حادثوں کے اعداد و شمار جمع کیے ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ 70 ہزار افراد ٹریفک حادثوں میں موبائل فون کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ افراد سڑک عبور کرتے وقت بھی موبائل استعمال کرتے رہے اور سامنے سے آتی ہوئی گاڑی کو دیکھ نہ پائے۔

ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اُس وقت ہوئیں جب راہگیر موبائل فون پر ٹیکسٹ میسیج کر رہے تھے اور دائیں یا بائیں جانب سے آنے والی گاڑیوں کو نہیں دیکھ سکے۔ اس کے علاوہ موسیقی سنتے وقت ہارن کی آواز نہ آنے کے باعث بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ اسمارٹ فونز کے استعمال سے صارفین کا دھیان ٹریفک سے ہٹ جاتا ہے۔

ریسرچ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ موبائل فون پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال میں انہماک ، گیمز کھیلنے اور دیگر عادات کے باعث صارفین کی توجہ آس پاس کی چیزوں سے ہٹ جاتی ہے یہاں تک کہ وہ سڑک پر ٹریفک بھی نہیں دیکھ پاتے اور حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کے سدباب کیلیے صارفین کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے۔

Comments are closed.